Monday, February 6, 2023
Online Free Business listing Directory to Grow your Sales
HomeLatest Breaking newsن لیگ کا قومی اسمبلی نہ توڑنے، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن...

ن لیگ کا قومی اسمبلی نہ توڑنے، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن لڑنے کا فیصلہ


مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو پنجاب میں الیکشنز کی تیاری کی ہدایت کر دی۔
ترجمان مسلم لیگ ن کے مطابق ’نواز شریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے سنیچر کو مسلم لیگ ن کے اجلاس کی صدارت کی۔‘
 اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، وزیر قانونی اعظم نذیر تارڑ اور دیگر اہم رہنما شریک تھے۔
اجلاس کے بعد مسلم لیگ ن کے ترجمان نے ایک بیان میں بتایا کہ ’نواز شریف نے ہدایت کی کہ پورے پنجاب میں پارٹی رہنما اور کارکن متحرک ہو جائیں۔‘
’نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ’ن لیگ کے امیدوار پنجاب میں بھرپور طریقے سے الیکشنز میں حصہ لینے کی تیاری کریں۔‘
ترجمان مسلم لیگ ن کے مطابق ’نواز شریف کا کہنا تھا غیر جمہوری سوچ رکھنے والے عمران خان سے کوئی اچھی توقع نہیں رکھی جا سکتی۔‘
’اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عمران خان کی حکومت میں ملک کو پہنچنے والے نقصان سے عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔‘
مسلم لیگ ن کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ’اجلاس میں یہ فیصلہ بھی ہوا کہ عمران خان کے دور میں ان کے گھر سے شروع ہونے والی کرپشن کے بارے میں بھی عوام کو بتایا جائے گا۔‘
’اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ قومی اسمبلی اپنی مدت پوری کرے گی، کسی بھی صورت عمران خان کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہوں گے، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں پھرپور الیکشنز لڑیں گے۔‘





Source link

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments