وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا۔
ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج سہ پہر ایک بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا، آرمی چیف، وفاقی وزرا، چاروں وزرائے اعلیٰ اور تمام آئی جیز شرکت کریں گے۔
اجلاس میں نیشنل سیکیورٹی سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں، اجلاس کے دوران پاکستان میں کام کرنے والے چینی کارکنوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔