Monday, February 6, 2023
Online Free Business listing Directory to Grow your Sales
HomeLatest Breaking newsنگراں وزیراعلٰی کے لیے کسی نام پر اتفاق نہ ہو سکا، آگے...

نگراں وزیراعلٰی کے لیے کسی نام پر اتفاق نہ ہو سکا، آگے کیا ہو گا؟


نگراں وزیراعلٰی کے لیے کسی نام پر اتفاق نہ ہو سکا، آگے کیا ہو گا؟ 1677831 1190831380
پاکستان کے صوبہ پنجاب کی اسمبلی تحلیل ہو چکی ہے تاہم نگراں وزیراعلٰی کے لیے ابھی تک کسی ایک نام پر اتفاق نہیں ہو سکا۔ صوبے کے عارضی وزیراعلٰی پرویز الٰہی ہی ہیں جو محدود اختیارات کے ساتھ اُس وقت تک کام جاری رکھیں گے جب تک نگران وزیراعلٰی کا تقرر نہیں ہوجاتا۔
نگراں وزیراعلٰی کی تقرری کے عمل میں حکومت کی جانب سے اب تک تین نام دیے گئے ہیں جن احمد نواز سکھیرا، ناصر کھوسہ اور نصیر خان شامل ہیں۔ اپوزیشن کی جانب سے محسن نقوی اور احد چیمہ کے نام تجویز کیے گئے ہیں جس کا مطلب ہے کہ اپوزیشن نے حکومت کے دیے گئے ناموں میں سے کسی پر اتفاق نہیں کیا۔
پہلے مرحلے میں تین روز تک کسی ایک نام پر اتفاق نہ ہونے کی وجہ سے 17 جنوری کی رات 10:10 منٹ پر گورنر پنجاب نے آئینی تقاضا پورا کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے سپیکر کو خط لکھا تھا کہ وہ ایک پارلیمانی کمیٹی تشکیل دیں جو حکومت اور اپوزیشن کے اراکین پر مشتمل ہو۔
’یہ کمیٹی اگلے تین روز میں کسی نتیجے پر پہنچے اور مشترکہ طور پر پنجاب کے نگران وزیر اعلی کا تعین کرے۔‘
خط میں کہا گیا تھا کہ 20  جنوری کی رات 10 بجے تک اگر اس پارلیمانی کمیٹی نے کسی نام پر اتفاق نہ کیا تو گورنر پنجاب الیکشن کمیشن کو چِٹھی لکھیں گے کہ وہ اپنے طور پر نگران وزیراعلٰی لگا دیں۔ الیکشن کمیشن حکومت اور اپوزیشن سے دو دو نام مانگے گا اور ان میں سے کسی ایک کو نگران وزیراعلٰی لگا دیا جائے گا۔
اس وقت نگران وزیراعلٰی کی تقرری کا دوسرا مرحلہ شروع ہے۔ حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے پارلیمانی کمیٹی کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا اور اس کمیٹی کا اجلاس بھی متوقع ہے جو آئندہ تین روز میں کسی ایک نام پر متفق ہونے کی کوشش کرے گی۔
پنجاب کے نگران وزیراعلٰی کی تقرری میں اب زیادہ سے زیادہ پانچ روز کا مزید وقت درکارہے۔ 23 جنوری تک پنجاب کا نگران وزیراعلٰی آئینی تقاضے کے مطابق موجود ہو گا جو اپنی کابینہ بنائے گا اور انتخابات ہونے تک یہ نگران حکومت قائم رہے گی۔





Source link

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments