سابق وزیراعظم عمران خان اور قائم مقام وزیراعلٰی پنجاب پرویز الٰہی کے درمیان صوبے کے نگراں وزیراعلٰی کے نام پر مشاورت ہوئی ہے۔
مشاورت کے بعد پنجاب کے نگراں وزیراعلٰی کے لیے تین نام تجویز کیے گئے ہیں۔
ان میں پہلا نام احمد نواز سکھیرا کا ہے۔ دوسرا نصیر خان اور تیسرا نام سابق چیف سیکریٹری پنجاب ناصر سعید کھوسہ کا ہے۔
سردار احمد نواز سکھیرا کابینہ ڈویژن کے سیکریٹری ہیں۔ انہوں نے سول سروس 1985ء میں جوائن کی تھی۔ اپریل 2020 کو کبینٹ سیکریٹری مقرر ہونے سے قبل وہ تجارت، ٹیکسٹائل، اطلاعات، بورڈ آف انویسٹمنٹ اور پرائیویٹائزیشن میں بطور وفاقی سیکریٹری خدمات انجام دے چکے ہیں۔
14 اگست 2022ء کو انہیں حکومت پاکستان نے تمغہ ’ہلالِ امتیاز‘ سے نوازا تھا۔
عمران خان سے مشاورت کے بعد نگران وزیر اعلی کے لئے تین نام احمد نواز سکھیرا، نصیر احمد خان اور ناصر سعید کھوسہ پر اتفاق کیا گیا ہے.
ہم یہ تینوں نام نگران وزیر اعلی کیلئے گورنر کو بھجوا رہے ہیں.اپوزیشن کھلے دل سے سوچے تو ان میں سے ایک نام پر اتفاق ہوتا ہوا نظر آرہا ہے.— Ch Parvez Elahi (@ChParvezElahi) January 15, 2023