نوجوان نسل کے ذریعے ہی نفرتوں کی دیوار گرائی جاسکتی ہے، رمیش سنگھ اروڑہ

نوجوان نسل کے ذریعے ہی نفرتوں کی دیوار گرائی جاسکتی ہے، رمیش سنگھ اروڑہ

وزیر اقلیتی امور پنجاب رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کے ذریعے ہی نفرتوں کی دیوار گرائی جاسکتی ہے۔

صوبائی وزیر اقلیتی امور نے ایچی سن کالج کا دورہ کیا، ان کے ہمراہ سیکریٹری اقلیتی امور علی بہادر اور پرسنل اسٹاف آفیسر علی بٹ موجود تھے۔

رمیش سنگھ اروڑہ نے ایچی سن کالج میں قائم گوردوارے کا بھی معائنہ کیا، اس موقع پر 1910ء سے قائم گوردوارے کی حالت زار کو مزید بہتر کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

صوبائی وزیر نے گفتگو کے دوران کہا کہ ایچی سن کالج کو تعلیم کے میدان میں منفرد اہمیت حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کے ذریعے ہی اردگرد نفرتوں کی دیوار گرائی جاسکتی ہے۔

رمیش سنگھ اروڑہ نے مزید کہا کہ ایسے اقدامات سے بین الامذاہب ہم آہنگی کو بھرپور طریقے سے فروغ دے سکتے ہیں۔

Leave a Comment