نتائج آنے کا سلسلہ جاری، ن لیگ کو واضح برتری

ضمنی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) نے میدان مار لیا۔ اپنے رہنماوں کی چھوڑی ہوئی تمام نشستوں پر برتری حاصل کرلی۔ گجرات میں صوبائی اسمبلی کی نشست پر چوہدری پرویز الہٰی کو بھتیجے موسیٰ الہٰی نے عبرتناک شکست دے دی۔ 

لاہور سے شہباز شریف کی خالی کردہ نشست سے ن لیگ کے راشد منہاس نے سنی اتحاد کونسل کے یوسف میو کو شکست دی۔ شیخوپورہ سے مسلم لیگ (ن) کے رانا افضال حسین جیت گئے، نارووال میں احسن اقبال کے بیٹے احمد اقبال کامیاب ہو چکے۔

بھکر سے ن لیگ کے سعید اکبر نوانی نے آزاد امیدوار افضل ڈھانڈلہ کو ہرایا، بلاول بھٹو کی خالی کردہ قنبر شہداد کوٹ کی نشست پر پیپلز پارٹی کے خورشید جونیجو کامیاب ہوگئے۔ انہوں نے 91 ہزار 581 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مقابل تحریک لبیک کے محمد علی صرف 2763 ووٹ حاصل کر کے ضمانت ضبط کروا بیٹھے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں علی امین گنڈاپور کے بھائی فیصل امین آگے ہیں، کوہاٹ سے بھی سنی اتحاد کونسل آگے جبکہ باجوڑ میں اپ سیٹ کا امکان ہے۔ 

پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار پر آزاد امیدوار مبارک زیب نے واضح برتری حاصل کر لی۔ لسبیلہ سے مسلم لیگ ن اور قلعہ عبداللّٰہ سے پشتونخوا میپ کا امیدوار آگے۔

ملک کے مختلف علاقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے آج پولنگ ہوئی جس کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ 

قومی اسمبلی کی 5 اور صوبائی اسمبلی کی 16 نشستوں پر ووٹنگ کا عمل صبح 8 بجے شام 5 بجے تک بلاتعطل جاری رہا۔

قومی اسمبلی کے جن حلقوں میں ضمنی انتخاب کے سلسلے میں پولنگ ہوئی ان میں پنجاب کے 2، خیبر پختونخوا کے 2 اور سندھ کا 1 حلقہ شامل ہے۔

صوبائی اسمبلیوں کی جن نشستوں پر ضمنی الیکشن ہوا ان میں پنجاب اسمبلی کی 12، بلوچستان اور سندھ کی 2، 2 نشستیں شامل ہیں۔

این اے 8 باجوڑ:

این اے 8 باجوڑ کے 366 پولنگ اسٹیشنز میں سے 249 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق آزاد امیدوار مبارک زیب 51709 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ سنی اتحاد کونسل کے گل ظفر خان 29444 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

این اے 44 ڈیرہ اسماعیل خان:

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 44 ڈیرہ اسماعیل خان کے تمام 358 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے فیصل امین خان 66281 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے عبدالرشید خان کنڈی 21970 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 119 لاہور 3:

قومی اسمبلی کے حقلہ این اے 119 لاہور 3 کے تمام 338 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق پاکستان مسلم ليگ (ن) کے علی پرویز 60918 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے شہزاد فاروق 34094 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 132 قصور 2:

قومی اسمبلی کے حقلہ این اے 132 قصور 2 کے تمام 342 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق پاکستان مسلم ليگ (ن) کے ملک رشید احمد خان 147618 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے سردار محمد حسین ڈوگر 91520 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 196 قمبر شہداد کوٹ 1:

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 196 شہداد کوٹ 1 کے تمام 303 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے خورشید احمد جونیجو 91 ہزار 581 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ تحریک لبیک پاکستان کے محمد علی  2 ہزار 763 ووٹ لے دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 22 چکوال کم تلہ گنگ:

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 22 چکوال کم تلہ گنگ کے 215 پولنگ اسٹیشنز میں سے 180 کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتجہ آگیا جس کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے فلک شیر اعوان 60320 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ سنی اتحاد کونسل کے نثار احمد 50380 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ پی پی 32 گجرات 6:

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 32 گجرات کے تمام 168 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتجہ آگیا جس کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ق) کے موسیٰ الہٰی 63536  ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے چوہدری پرویز الہٰی 18327 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ 

پی پی 36 وزیر آباد 2:

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 36 وزیرآباد 2 کے تمام 185 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتجہ آگیا جس کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے عدنان افضل چٹھہ 74779 ووٹ لے کر پہلے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے محمد فیاض چٹھہ 58682 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی پی 54 نارووال 1: 

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 54 نارووال 1 کے تمام 155 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتجہ آگیا جس کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے احمد اقبال چوہدری 60 ہزار 351 ووٹ لے کامیاب جبکہ سنی اتحاد کونسل کے اویس قاسم 46 ہزار 686 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ 

پی پی 93 بھکر:

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 93 بھکر 1 کے تمام 154 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتجہ آگیا جس کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سعید اکبر خان نوانی 63 ہزار 21 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار محمد افضل خان 59ہزار124 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 139 شیخوپورہ 4:

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 139 شیخوپورہ 4 کے تمام 123 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتجہ آگیا جس کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رانا افضال حسین 46 ہزار 585  ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے اعجاز حسین بھٹی 29 ہزار 833 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 147 لاہور 3:

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 147 لاہور 3 کے تمام 232 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ آگیا جس کے مطابق اس نتیجے کے مطابق مسلم ليگ (ن) کے محمد ریاض ملک 31841 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار محمد خان مدنی 16548  ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ 

پی پی 149 لاہور 5:

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 149 لاہور 5 کے تمام 218 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ آگیا جس کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے محمد شعیب صدیقی 38537 ووٹ لے کر جیت گئے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے ذیشان رشید 24206 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ 

پی پی 158 لاہور 14:

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 158 لاہور 14 کے تمام 116 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ آگیا جس کے مطابق پاکستان مسلم ليگ (ن) کے چوہدری محمد نواز 39946 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے چوہدی مونس الہٰی 27980 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 164 لاہور 20:

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 164 لاہور 20 کے تمام 99 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ آگیا جس کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے محمد راشد منہاس 31 ہزار 499 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے محمد یوسف میو 25 ہزار 781 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 266 رحیم یار خان 12:

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 266 رحیم یار خان 12 کے 138 پولنگ اسٹیشنز میں سے 120 کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ آگیا جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے ممتاز علی 42072 ووٹ لے کر آگے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے محمد صفدر خان لغاری 29096 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی پی 290 ڈیرہ غازی خان 5: 

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 290 ڈیرہ غازی خان 5 کے 117 میں 108 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ آگیا جس کے مطابق پاکستان مسلم ليگ (ن) کے علی احمد خان لغاری 55426 ووٹ لے آگے جبکہ آزاد امیدوار سردار محمد محی الدین 21967 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی کے 22 باجوڑ 4:

خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 22 باجوڑ 4 کے 91 پولنگ اسٹیشنز میں سے 57 کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ آگیا جس کے مطابق آزاد امیدوار مبارک زیب 14146 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ جماعت اسلامی پاکستان کے عابد خان 6034 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی کے 91 کوہاٹ 2: 

خیبر پختونخوا اسمبلی کے حقلہ پی کے 91 کوہاٹ 2 کے تمام 168 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ آگیا جس کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے داؤد شاہ 23134 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار عبدالثمود 16390 ووٹ لیکر دوسرے نمبر ہوگئے۔ 

پی بی 20 خضدار 3:

بلوچستان اسمبلی کے حقلہ پی بی 20 خضدار 3 کے 100 پولنگ اسٹیشنز میں سے 67 کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ آگیا جس کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی کے میر جہانزیب مینگل 22945 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ آزاد امیدوار میر شفیق الرحمان مینگل 8708 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی بی 22 لسبیلہ: 

بلوچستان اسمبلی کے حقلہ پی بی 22 لسبیلہ کے تمام 129 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ آگیا جس کے مطابق پاکستان مسلم ليگ (ن) کے محمد زرین خان مگسی 49777 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار شاہ نواز حسن 3869 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

Leave a Comment