نان فائلرز کیلئے بری خبر

(24نیوز)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے نان فائلرز کے فون اور انٹرنیٹ پر 75فیصد ودہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کی منظوری دیدی۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا سلیم ماونڈی والا کی زیرصدارت اجلاس ہوا،کمیٹی نے ٹیکس وصولی کیلئے پارلیمنٹیرینز کا ریکارڈ نادرا کو دینے کی تجویز مسترد کر دی،سینیٹر انوشہ رحمان نے کہا کہ نادرا کا ڈیٹا محفوظ نہیں ہے،چیئرمین ایف بی آر نے کہاکہ ایس آئی ایف سی نے نادرا کو ڈیٹا دینے کا کہا ہے،گریڈ17اور22کے افسران کا ڈیٹا بھی دیا جائے گا۔

قائمہ کمیٹی خزانہ نے نان فائلرز کے فون اور انٹرنیٹ پر 75فیصد ودہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کی منظوری دیدی،کمیٹی نے تنخواہ دار طبقے کا سیلب کم کرنے اورٹیکس بڑھانے کی تجویز کی منظوری دیدی۔

اجلاس میں یکم جولائی سے پراپرٹی پر 15فیصد کیپٹل گینز ٹیکس عائد کرنے کی تجویز مستردکردی گئی،چیئرمین ایف بی آر نے کہاکہ فنانس بل میں پراپرٹی خریداری پر لیٹ فائلر کی شق متعارف کرائی،لیٹ فائلرز کا ٹیکس ریٹ فائلر اور نان فائلر کے درمیان رکھنے کی تجویز ہے،سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ لیٹ فائلر پر ٹیکس نان فائلر کے برابر ہونا چاہئے،انوشہ رحمان نے کہاکہ فائلرز پر مہربانی کریں اور نان فائلر پر ٹیکس بڑھائیں،قائمہ کمیٹی نے پراپرٹی پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز موخر کردی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کے قوم سے خطاب کا وقت تبدیل اب کتنے بجے نشر ہو گا؟جانیے

Leave a Comment