ناظم آباد کے نالے میں 6 سالہ بچی گرگئی، تلاش جاری | پاکستان

0
42


کراچی کے علاقے ناظم آباد میں پاپوش نگر نالے میں گذشتہ رات گرنے والی بچی کا سراغ تاحال نہیں مل سکا، پولیس ،علاقہ مکین اور ریسکیو ادارے تلاش کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق  ناظم آباد کے رہائشی ڈرائیور کی 6 سالہ بچی فاطمہ کھیلتے ہوئے نالے میں گرگئی۔

بچی کے نالے میں گرنے کی اطلاع ملتے ہی اہل محلہ نے علاقہ مکینوں کی مدد سے بچی کی تلاش شروع کردی مگر کافی کوشش کے باوجود بچی کا سراغ نہیں مل سکا۔

 رات گئے تک پولیس اور ریسکیو ادارے بھی بچی کی تلاش میں مصروف رہے۔

سینیئر سپرنٹنڈٹ آف پولیس (ایس ایس پی) سینٹرل عارف اسلم راؤ کے مطابق نالے کا تیز بہاؤ ضلع ویسٹ کی طرف ہے ،پولیس تلاش کے کام میں اہل علاقہ اور ریسکیو اداروں کی مدد کر رہی ہے۔





Source link

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here