Wednesday, December 6, 2023
Online Free Business listing Directory to Grow your Sales
HomeLatest Breaking newsنئے آرمی چیف کی تقرری کا اعلان 25 نومبر تک ہوجائے گا،...

نئے آرمی چیف کی تقرری کا اعلان 25 نومبر تک ہوجائے گا، خواجہ آصف


(24 نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیردفاع خواجہ آصف نے ملاقات کی اور وزیراعظم کی خیریت دریافت کی۔

ملاقات میں مختلف امور کے علاوہ موجودہ سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ بعدازاں وزیر دفاع خواجہ آصف نے 24 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کا پراسس شروع ہو گیا ہے، اس معاملے پر کوئی ڈیڈلاک نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیے: عمران خان کے خلاف قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا، علی موسیٰ گیلانی

اس حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ 5 یا 6 نام ہوں گے تو ڈوزئیر بھی انکے ساتھ ہی آئیں گے، آرمی چیف کی تقرری سے متعلق ہمیں کوئی پریشر نہیں ہے اور نا ہی کوئی ڈیڈ لاک ہے اوراس سب میں پاک فوج کی لیڈرشپ کو اعتماد میں لیکر فیصلہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی تقرری سے متعلق سمری کل آئے گی، سمری آئے گی تو ناموں پر مشاورت ہوگی اور 25 نومبر تک تک نئے چیف آف آرمی اسٹاف کا اعلان ہو جائے گا۔





Source link

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments