موٹروے ایم فائیو پر بس اور ٹریلر میں خوفناک تصادم 8 مسافر جاں بحق

 (24نیوز) گھوٹکی میں اوباڑو کے قریب بس اور ٹریلر کے درمیان خوفناک تصادم میں 8 مسافر جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔

موٹر وے پولیس کے مطابق حادثے کا شکار مسافر بس پنجاب سے کراچی جا رہی تھی کہ گھوٹکی میں اوباڑو کے قریب موٹر وے ایم فائیو پر حادثہ پیش آیا، جاں بحق افراد میں 2 خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں تمام زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

موٹروے پولیس کے مطابق بارش کے باعث ریسکیو میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

 دوسری جانب لیاقت پور میں بستی نوناری کے قریب آئل ٹینکر ریپئرنگ کیلئے کھڑے ٹریلر سے جاٹکرایا، حادثے میں4 افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

Leave a Comment