Tuesday, February 7, 2023
Online Free Business listing Directory to Grow your Sales
HomeLatest Breaking newsمودی کو پیغام ہے ہمارے ساتھ بیٹھ کر تمام تنازعات حل کریں:...

مودی کو پیغام ہے ہمارے ساتھ بیٹھ کر تمام تنازعات حل کریں: وزیراعظم


مودی کو پیغام ہے ہمارے ساتھ بیٹھ کر تمام تنازعات حل کریں: وزیراعظم 1676661 1832868621

 اسلام آباد، چین اور امریکہ کے درمیان پل کا کردار ادا کررہا ہے۔ (فائل فوٹو: اے پی پی)
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ’ سعودی عرب اور پاکستان کا برادرانہ رشتہ برسوں پرانا ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’سعودی ولی عہد کی ڈائنامک قیادت نے مملکت کو زیادہ خوشحال بنادیا ہے۔‘ 
پیر کی شب دبئی کے ’العربیہ‘ ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں شہباز شریف نے کہا کہ ’پاکستان اسلام کو امن کے علمبردار مذہب کے طور پر اجاگر کرنے کے لیے خلیجی ممالک کے ساتھ تعاون کررہا ہے۔ خلیجی ممالک کے ساتھ  تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے کام کررہے ہیں‘۔
شہباز شریف کا کہنا تھا ’جو معاشی چیلنج درپیش ہیں اگرخلیجی ممالک مدد نہ کرتے تو پاکستان کے مسائل کم نہ ہوتے‘۔
انہوں نے کہا کہ’ انڈیا کے ساتھ پاکستان نے تین جنگیں لڑی ہیں، اس کے نتائج مزید بے روزگاری اورغربت کی صورت میں نکلے ہیں۔ انڈین قیادت اور وزیراعظم مودی کو یہ پیغام ہے کہ وہ ہمارے ساتھ بیٹھیں اور تمام حل طلب مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ بات چیت کریں۔ تاکہ ہتھیاروں کی دوڑ کے بجائے اپنے وسائل غربت اور بے روزگاری کے خاتمے کے ساتھ معیاری تعلیم اور صحت کی سہولتوں پر خرچ کرسکیں‘۔ 
پاکستانی وزیراعظم نے مزید کہا کہ’ بنیادی مسائل کے حل کی صورت میں انڈیا کے ساتھ امن و امان کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں‘۔
’ہم مکمل طور پر بات چیت کے لیے تیار ہیں، کشمیریوں کو ملنے والے حقوق یکطرفہ طور پر 5 اگست 2019ء کے اقدام سے ختم کر دیئے گئے۔‘
’میرا اڈین قیادت کو یہ پیغام ہے کہ تنازعات ختم کرکے ہم اپنے وسائل کو ہتھیاروں کی دوڑ کی بجائے غربت، بے روزگاری کے خاتمہ، صحت اور تعلیم کی مثالی سہولیات کیلئے استعمال میں لا سکتے ہیں، دونوں ممالک جوہری طاقتیں ہیں، میں نے محمد بن زید سے یہ استدعا کی کہ وہ اس ضمن میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں، ہم خلوص دل کے ساتھ بھارت کے ساتھ بات چیت کرنا چاہتے ہیں، بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ جو سلوک کیا جا رہا ہے وہ سب کے سامنے ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’مشرقی یورپ کے کشیدہ حالات نے پوری دنیا پر تباہ کن اثرات ڈالے ہیں۔ اسلام آباد، چین اور امریکہ کے درمیان پل کا کردار ادا کررہا ہے‘۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ بدعنوانی کے کیسز میں کسی بھی قیمت پر رواداری نہیں برتیں گے‘۔ 
العربیہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے ساتھ اقتصادی تعلقات کے استحکام کے لیے کوشاں ہیں۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ماہ رواں کی 10 تاریخ کو ہدایت جاری کی کہ پاکستان میں مملکت کی سرمایہ کاری 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کی تجویز کا جائزہ لیا جائے۔ مملکت نے 25 اگست 2022 کو پاکستان میں سرمایہ کاری کا اعلان  کیا تھا۔ 





Source link

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments