مودی چھوٹے اتحادیوں پر انحصار کرنے پر مجبور ہونگے، فنانشل ٹائمز

مودی چھوٹے اتحادیوں پر انحصار کرنے پر مجبور ہونگے، فنانشل ٹائمز

کراچی ( رفیق مانگٹ) برطانوی اخبار ’’فنانشل ٹائمز‘‘ کے مطابق نریندر مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی پارلیمانی اکثریت کھونے کے لیے تیار ہے تیسری مدت کے لیے مودی چھوٹے اتحادیوں پر انحصار کرنے پر مجبور ہوں گے۔

تجزیہ کاروں کے حوالے سے لکھا کہ انتخابی نتیجہ ایک طاقتور لیڈر کے لیے ایک دھچکا ہے جو گزشتہ ایک دہائی سے ہندوستان کے سیاسی منظر نامے پر حاوی تھا۔

 اکثریت حاصل کرنے میں ناکامی بی جے پی کے لیے اقتصادی پالیسی کو لاگو کرنا مزید مشکل بنا دے گی۔ کچھ مبصرین نے کہا کہ نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہندوستانی ووٹر اب بھی اپنی مرضی کا استعمال کرنے کے لیے آزاد ہیں۔ہندوستانی جمہوریت خطرے میں نہیں ہے۔

Leave a Comment