موبائل فونز پر 18 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی تجویز

فوٹو فائل
فوٹو فائل

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے 18 کھرب 87 ارب روپے سے زائد کا سالانہ بجٹ 25-2024 پیش کردیا۔

نئے مالی سال کے بجٹ میں موبائل فونز پر 18 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کے دوران وزیر خزانہ نے کہا تجویز ہے کہ موبائل فونز کی مختلف کیٹیگریز پر سیلز ٹیکس کا اسٹینڈرڈ ریٹ لاگو کیا جائے۔

ٹیکس پالیسی کے اہم اُصول

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ اس سال کی ٹیکس پالیسی کے اہم اُصول یہ ہیں:

ٹیکس بیس وسیع کرکے ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب میں اضافہ کرنا۔

غیر دستاویزی کاروبار  کوختم کرنے کیلئے معیشت کی ڈیجیٹائزیشن کرنا اور  پروگریسیو ٹیکس سسٹم کے تحت زیادہ آمدن والوں پر زیادہ ٹیکس کا نفاذ کیا جائے گا۔

نان فائلرز کیلئے کاروباری ٹرانزیکشن  کے ٹیکس میں نمایاں اضافہ کیا جائے گا۔

Leave a Comment