Thursday, December 7, 2023
Online Free Business listing Directory to Grow your Sales
HomeLatest Breaking newsمنشیات برآمدگی کیس، عدالت نے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو بری...

منشیات برآمدگی کیس، عدالت نے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو بری کر دیا


لاہور کی انسداد منشیات عدالت نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو منشیات برآمدگی کیس میں بری کر دیا ہے۔
سنیچر کو لاہور میں انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں رانا ثنااللہ کی بریت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔
عدالت میں اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے مقدمے کے دو گواہ پیش کیے گئے۔
عدالت میں دونوں گواہان نے بیان دیا کہ ان کے سامنے رانا ثنا اللہ سے کسی قسم کی منشیات برآمد نہیں کی گئیں۔ انسپکٹر احسان اعظم اور  اسٹنٹ ڈائریکٹر امتیاز چیمہ نے بیان حلفی عدالت میں جمع کرائے۔
ایک گواہ امتیاز چیمہ نے عدالت کو بتایا کہ ان کا نام استعمال کیا گیا جبکہ دوسرے گواہ احسان اعظم نے کہا کہ وہ موقع پر موجود نہیں تھے۔
عدالت نے مقدمے کے مدعی اے این ایف کے سرکاری وکلا سے کہا کہ اُن کا کیس تو ان بیانات سے ختم ہو گیا ہے۔
سرکاری استغاثہ کے دو وکلا نے گواہان کے بیانات پر دستخط کر دیے جبکہ ایک پراسیکیوٹر نے کہا کہ وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو چکے ہیں۔
جج نے پراسیکیوٹر سے کہا کہ اُن کا استعفیٰ ابھی منظور نہیں ہوا اس لیے وہ گواہوں کے بیانات پر دستخط کر سکتے ہیں۔





Source link

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments