ممکنہ ہیٹ ویو، میٹرک امتحانات ملتوی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی میں ممکنہ ہیٹ ویو کے پیشِ نظر ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت جاری نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات ملتوی کر دیے گئے۔

اس حوالے سے ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے نوٹیفکیشن کا عکس
ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے نوٹیفکیشن کا عکس

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے نوٹیفکیشن کے مطابق 21 سے 27 مئی کے درمیان میٹرک بورڈ کے پرچے نہیں ہوں گے۔

وزیرِ تعلیمی بورڈز اور جامعات کے حکم پر ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے امتحانات ملتوی کیے ہیں۔

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 28 مئی سے میٹرک بورڈ کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

Leave a Comment