(ویب ڈیسک) ملک بھر میں بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے باعث لاہور، کراچی اور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں بجلی بند ہوگئی۔
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 22 اضلاع میں بھی بجلی بند ہے۔ صبح 7 بج کر 32 منٹ پر بجلی اچانک بند ہوگئی۔ بریک ڈاؤں سے آئیسکو، لیسکو، میپکو، سیپکو، کے الیکٹرک متاثر ہوئے۔ آئیسکو کے 117 گرڈ اسٹیشنز کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق آج صبح 7:34 پر نیشنل گرڈ کی سسٹم فریکوئنسی کم ہوئ جس سے بجلی کے نظام میں وسیع بریک ڈاؤن ہوا
سسٹم کی بحالی پر کام تیزی سےجاری ہے
— Ministry of Energy (@MoWP15) January 23, 2023
ادھر وزارت انرجی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آج صبح 7 بجکر 34 منٹ پر نیشنل گرڈ کی سسٹم فریکوئنسی کم ہوئی جس سے بجلی کے نظام میں وسیع بریک ڈاؤن ہوا، سسٹم کی بحالی پر کام تیزی سے جاری ہے۔
وارسک سے گرڈ سٹیشنوں کی بحالی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور پچھلے ایک گھنٹے میں اسلام آباد سپلائی کمپنی اور پشاور سپلائی کمپنی کے محدود تعداد میں گرڈ بحال کر دئے گئے ہیں
— Ministry of Energy (@MoWP15) January 23, 2023
انہوں نے کہا کہ وارسک سے گرڈ سٹیشنوں کی بحالی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور پچھلے ایک گھنٹے میں اسلام آباد سپلائی کمپنی اور پشاور سپلائی کمپنی کے محدود تعداد میں گرڈ بحال کر دیئے گئے ہیں۔