معاہدوں پر عمل نہ ہوا تو دوبارہ اسلام آباد جائیں گےحافظ نعیم الرحمان

(24نیوز)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہاہے کہ آج بجلی کے نرخ میں 14 روپے کی کمی کا  اعلان ہوا ہے،مہنگی بجلی ہمیں منظور نہیں ہے،اب ہم آئی پی پیز کو نہیں پالیں گے،اگر ہمارے معاہدے پر عمل درآمد نہ ہوا تو دوبارہ اسلام آباد جائیں گے.

ملتان میں جماعت اسلامی کے پاور شوسے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ موجودہ حکومت نے مہنگائی اور بے روزگاری میں ملک کو مبتلا کیا ہوا ہے،حکومتی نمائندوں کو عوام میں جانا مشکل ہو گیا ہے،بجلی کے بل نہیں بم گرتے ہیں عوام پر،ہم نے عوامی حقوق کیلئے اسلام آباد دھرنا دینے کا فیصلہ کیا،ہم نے ایک دھرنا کو کئی دھرنوں میں تبدیل کیا،ہم نے مری روڈ پر مستقل دھرنا دیا،ہم نے عوام کو بتایا کہ بجلی کی قیمت تھوڑی ہے مگر بل آئی پی پیز کی وجہ سے زیادہ آتے ہیں،بجلی کا مسئلہ اب صرف غریب آدمی کا نہیں رہا،ان کاکہناتھا کہ کرایہ کے مکان سے زیادہ بجلی کا بل آتا ہے،بحلی کا بل تنخواہ سے زیادہ آتا ہے۔ 

امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ ہم حکومت سے معاہدہ کرکے گھر واپس نہیں گئے،آج بجلی کے نرخ میں 14 روپے کی کمی کا  اعلان ہوا ہے،مہنگی بجلی ہمیں منظور نہیں ہے،ان کاکہناتھا کہ اپنے مفادات کیلئے ن لیگ ،پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف سب ایک ہو جاتے ہیں۔حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ سٹیٹ بنک کو بھی پابند کیا جائے کہ وہ شرح سود کو کم کرے،کسان سے 3900 روپے میں گندم خریدنے کا وعدہ کرکے حکومت پیچھے ہٹ گئی، کسانوں سے سبسڈی اور قرض کا وعدہ کیا مگر وعدہ پورا نہ ہوا،کسان کو بدحال کر دیا گیا، جاگیرداروں پر ٹیکس نہیں لگتا۔

انہوں نے کہاکہ اب ہم آئی پی پیز کو نہیں پالیں گے،اگر ہمارے معاہدے پر عمل درآمد نہ ہوا تو دوبارہ اسلام آباد جائیں گے،ہم معاہدوں کا پیچھا کرتے ہیں اور عمل کرتے ہیں،اگر کسی نے پوچھنا ہے تو ملک ریاض سے پوچھ لو کیاہم نے معاہدوں پر عملدرآمد کروایا تھا،امیر جماعت اسلامی کاکہنا تھا کہ انقلاب کا وقت قریب آ رہا ہے،ہم ممبر شپ کمپین کا آغاز کرنے والے ہیں،ہم گلی گلی کوچہ کوچہ اپنا پیغام پہنچائیں گے،ہمارا اتحاد غریبوں سے ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ چیف جسٹس کے ختم نبوت کے حوالہ سے فیصلہ کو تسلیم نہیں کرتے ،چیف جسٹس اپنے فیصلہ کو واپس لیں ،ان کا کہناتھا کہ 28 اگست کو ملک گیر ہڑتال ہوگی تاجر برادری کی ہڑتال کی کال کی حمایت کرتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان

Leave a Comment