(24 نیوز) مظفرباد ڈویژن کے تین اضلاع مظفرآباد، نیلم اور جہلم ویلی کے ضلع کونسل کی نشستوں پر پی ٹی آئی نے برتری حاصل کرلی۔
غیر حتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق ضلع نیلم میں مجموعی طور پر 15 یونین کونسلز میں پی ٹی آئی نے 7 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔ پیپلز پارٹی نے 3، مسلم لیگ ن نے 2 نشستیں حاصل کیں جبکہ 2 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے، ایک نتیجہ تاحال موصول نہیں ہوا۔
ضلع جہلم ویلی میں مجموعی طور پر 18 یونین کونسلز میں پی ٹی آئی کی 10 نشستوں پر کامیابی ہوئی۔ پیپلز پارٹی نے 3 اور مسلم لیگ ن نے 5 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ ضلع مظفرآباد میں مجموعی طور پر 41 یونین کونسلز میں پی ٹی آئی کو 16 نشستوں پر کامیابی ملی۔
غیر حتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی نے 17، مسلم لیگ ن 2، مسلم کانفرنس 3، آزاد امیدواروں نے 2 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔ ایک یونین کونسل کا رزلٹ تاحال موصول نہیں ہوا۔