مطالبہ ہے کہ آپریشن کا معاملہ پارلیمنٹ لے کر آئیں، اسد قیصر

مطالبہ ہے کہ آپریشن کا معاملہ پارلیمنٹ لے کر آئیں، اسد قیصر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ آپریشن کا معاملہ پارلیمنٹ میں لے کر آئیں۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران اسد قیصر نے کہا کہ سوات اور وزیرستان میں آپریشن ہوئے، جائزہ لینا چاہیے کہ کیا وہ کامیاب ہوئے؟

انہوں نے کہا کہ ہم نے کہا جو بھی کرنا ہے پارلیمنٹ کے سامنے بات رکھیں، ہمارا مطالبہ ہے آپریشن کا معاملہ پارلیمنٹ میں لے کر آئیں۔

اسد قیصر نے مزید کہا کہ جو بھی تجاویز ہیں پارلیمنٹ میں لے کر آئیں، ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا شریک تھے، میں نے علی امین گنڈاپور سے بات کی، انہوں نے کہا ایپکس کمیٹی اجلاس میں معمول کی بات ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور نے کہا اجلاس میں آپریشن کو لے کر کوئی خاص بات نہیں ہوئی۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ بات چیت ہوئی ہے، مشترکہ تحفظات کو آگے لے کر جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے حکومت کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہوں گے، اتحاد کی قیادت اچکزئی کر رہے ہیں، مذاکرات کا فیصلہ ان کا ہوگا، ہمیں انہیں کہیں گے کہ وہ مذاکرات نہ کریں۔

اسد قیصر نے کہا کہ پی ٹی آئی میں کوئی اختلافات نہیں، شہریار آفریدی نے واضح کردیا ان کا معاملہ پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے۔

Leave a Comment