مضر صحت نمکو تیارکرنے والی 4 فیکٹریاں سیل | پاکستان

0
40


فیکٹریوں سے 32 من ناقص مال تلف کیا گیا جس میں پکوڑیاں، چپس، سویاں اور رنگ ساز مصالحہ جات شامل ہیں: پنجاب فوڈ اتھارٹی—فوٹو فائل

لاہور: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مضر صحت نمکو تیار کرنے والی چار فیکٹریاں سیل کر دیں۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل عرفان میمن  کے مطابق نمکو تیار کرنے والی فیکٹریوں کی چیکنگ کی گئی، اس دوران 4 فیکٹریاں مضر صحت نمکو فروخت کرتے ہوئے پکڑی گئیں۔

عرفان میمن کا کہنا ہے کہ فیکٹریوں سے 32 من ناقص مال تلف کیا گیا جس میں 900 کلو مضر صحت نمکو، 200 کلو پکوڑیاں، 100کلو چپس، 80 کلو سویوں سمیت کھلے رنگ اور مصالحہ جات بھی شامل تھے۔

انہوں نے بتایا کہ تمام کارروائیاں ڈوھلنوال مین بازار اور علامہ اقبال ٹاؤن میں کی گئی ہیں۔





Source link

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here