مشتاق احمد نے انگلینڈ میں کوچنگ کی ذمے داریاں سنبھال لیں

پاکستان کے سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد---فائل فوٹو
پاکستان کے سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد—فائل فوٹو

پاکستان کے سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد نے انگلینڈ میں کوچنگ کی ذمے داریاں سنبھال لیں۔

مشتاق احمد دو روز قبل انگلینڈ پہنچے اور گزشتہ روز کوچنگ کا آغاز کیا، ان کو انگلینڈ کے انڈر 19 کوچنگ پینل میں شامل کیا گیا ہے۔

سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد نوجوان بولروں کے ساتھ انگلینڈ ٹیم کے بولروں کے ساتھ بھی کام کریں گے، وہ ماضی میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ انگلینڈ میں دوبارہ ذمے داریاں سنبھالنے پر پُرجوش ہوں، اب نوجوانوں کے ساتھ کام کرنے کا موقع مل رہا ہے۔

مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ ریحان احمد سمیت انگلینڈ کے دیگر بولروں کے ساتھ بھی کام کروں گا۔

Leave a Comment