مسافر بس کھائی میں جاگری 20افراد جاں بحق متعدد شدید زخمی

(عمر فاروق) چلاس کے مقام پر مسافر بس کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 20افراد جاں بحق   ہوگئے جبکہ متعدد افراد کی حالت تشویشناک  ہے۔

تفصیلات کے مطابق بس کو حادثہ چلاس کے علاقے شاہراہ قراقرم پر یشوکھل داس کے مقام پر پیش آیا جہاں راولپنڈی سے ہنزہ جانے والی مسافر بس تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر اچانک کھائی میں جا گری، حادثے کے نتیجے میں بس میں سوار 35 سے زائد مسافر شدید زخمی ہو گئے۔

مزید پڑھیں: گزشتہ برس گندم کی اچھی پیداوار کے باوجود درآمد کا فیصلہ کیوں کیا گیا؟ وزیراعظم کا اعلی سطی اجلاس سے استفسار

حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کیلئے ریجنل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں 20کے قریب مسافر دم توڑ گئے جبکہ متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، پولیس نے حادثے کی وجہ معلوم کرنے کیلئے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Leave a Comment