مریم پولیس کے بعد اب ایلیٹ فورس کی وردی بھی پہنیں گی

مریم پولیس کے بعد اب ایلیٹ فورس کی وردی بھی پہنیں گی

لاہور ( این این آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف پولیس کے بعد اب ایلیٹ فورس کی وردی بھی پہنیں گی‘ مریم نواز کے لئے ایلیٹ فورس نے سیاہ رنگ کی وردی بھی سلوا لی۔محکمہ پولیس نے بیدیاں روڈ پر ایلیٹ ٹریننگ سینٹر میں ایلیٹ فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے لیے تیاریاں مکمل کر لیں۔ذرائع کے مطابق محکمہ پولیس کی جانب سے ایلیٹ فورس پاسنگ آؤٹ پریڈ کے لئے حتمی تاریخ کا فیصلہ نہیں ہو سکا ہے۔

Leave a Comment