مرید عباس قتل کیس: مقتول کی بیوہ نے ملزم عاطف کے ’سوری‘ پر کیا کہا؟ | پاکستان

0
38


کراچی جوڈیشل کمپلیکس میں نجی ٹی وی کے اینکر مرید عباس قتل کیس کی سماعت کے دوران ملزم عاطف زمان نے مقتول کی اہلیہ زارا عباس سے ’سوری‘ کہا جس پر زارا عباس نے کھری کھری سنادیں۔

کراچی کی عدالت میں اینکر مرید عباس قتل کیس کی سماعت ہوئی جہاں ملزم عاطف زمان کو بھی پیش کیا گیا۔

اس دوران عاطف زمان کا مرید عباس کی بیوہ سے سامنا ہوا تو اس نے زارا عباس سے مرید عباس کے قتل کی معافی مانگتے ہوئے ’سوری‘ کہا جس پر زارا نے ملزم سے کہا کہ ’میں کیا تمہیں خدا بھی معاف نہیں کرے گا ‘۔ اس پر ملزم عاطف نے کہا کہ ’جی، جانتا ہوں‘۔

دوران سماعت فاضل جج نے وکلائے صفائی کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء کے پیش نہ ہونے پر تیسری سماعت پر بھی فردجرم عائد نہیں کرسکے لہٰذا آخری مہلت ہے، ورنہ کیس کی پیروی کےلیے سرکاری وکیل فراہم کریں گے۔

عدالت نے ملزمان پر فردجرم عائد کرنے کے لیے یکم فروری کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے ملزمان کی گاڑی بینک کے حوالے کرنے کی اجازت دے دی۔

یاد رہے کہ 9 جولائی 2019 کو ڈیفنس میں نجی ٹی وی کے اینکر مرید عباس اور خضر حیات نامی شخص کو بزنس پارٹنر عاطف زمان نے قتل کیا تھا جس کے بعد اس نے خود کو بھی گولی مارکر خودکشی کی کوشش کی تھی۔

اس کیس میں مرکزی ملزم عاطف زمان اور اس کا بھائی عادل زمان گرفتار ہیں۔





Source link

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here