اسلام آباد( نمائندہ جنگ ،جنگ نیوز) سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق درخواست پر محفوظ فیصلہ آج صبح 9 بجے سپریم کورٹ میں سنایا جائےگا۔
چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ مخصوص نشستوں کا مختصر حکم نامہ سنائیں گے۔ اس حوالے سے کاز لسٹ جاری کردی گئی ہے۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں جسٹس سید منصور علی شاہ ،جسٹس منیب اختر،جسٹس یحی آفریدی،جسٹس امین الدین خان،جسٹس جمال خان مندوخیل،جسٹس محمد علی مظہر ، جسٹس عائشہ اے ملک،جسٹس اطہر من اللہ،جسٹس سید حسن اظہر رضوی،جسٹس شاہد وحید،جسٹس عرفان سعادت خان اور جسٹس نعیم اختر افغان پر مشتمل 13رکنی فل کورٹ بنچ نے منگل 9جولائی کو کیس کی سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔