محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل

فائل فوٹو
فائل فوٹو

چیئرمین پشتون خوامیپ محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل کر دیے گئے۔

محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جوڈیشل مجسٹریٹ کوئٹہ 9 نے معطل کیے، ان کے وارنٹ گرفتاری کی معطلی آئندہ سماعت تک کی گئی ہے۔

انویسٹی گیشن افسر نے کہا کہ پشتونخوا میپ کے سربراہ کی جانب سے وارنٹ کی عدم تعمیل ہوئی۔

جس کے بعد عدالت نے آئندہ سماعت 31 مئی تک مقرر کر دی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ نے پشتونخوا میپ کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

وارنٹ گرفتاری میں پولیس کو ہدایت کی گئی تھی کہ محمود اچکزئی کو گرفتار کر کے آج عدالت میں پیش کیا جائے۔

ضلعی انتظامیہ نے محمود اچکزئی پر 11 مارچ کو کارسرکار میں مداخلت پر مقدمہ درج کیا تھا۔

Leave a Comment