محفل موسیقی سے پیسے کمانے والی رقاصہ کو لین دین کے

0
46


محفل موسیقی سے پیسے کمانے والی رقاصہ کو لین دین کے معاملے پرجھگڑے کے بعد …

محفل موسیقی سے پیسے کمانے والی رقاصہ کو لین دین کے معاملے پرجھگڑے کے بعد بھائی نے قتل کردیا

  

سوات(ڈیلی پاکستان آن لائن ) مقامی گلوکارہ اوررقاصہ ثنا عمر کو پیسے کے لین دین کے معاملے پر اس کے بھائی نے چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیاہے۔ نجی نیوز چینل ہم نیوز کے مطابق مینگورہ کے نواحی گاﺅں بنڑ سے تعلق رکھنے والی ثنا عمر نے محفل موسیقی میں پرفارم کر کے پیسے کمائے ،صبح اس کا بھائی کے ساتھ پیسوں پر جھگڑا ہوا جس پر بھائی نے چھری کے وار سے اسے شدید زخمی کردیا۔ ثنا عمر کو سیدو شریف ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔مینگورہ پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /سوات /تفریح





Source link

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here