اتوار 22 جنوری 2023 18:12
پارلیمانی کمیٹی میں بھی اتفاق رائے نہ ہونے کے سبب یہ معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیج دیا گیا تھا۔ (فوٹو: اے ایف پی)
الیکشن کمیشن نے میڈیا مالک محسن نقوی کو پنجاب کا نگران وزیراعلیٰ مقرر کر دیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹفکیشن کی جانب نے چیف الیکشن کمنشر کی زیر صدارت اجلاس میں اتفاق رائے سے محسن رضا نقوی کو نگران وزیراعلی مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے تقرر کے لیے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں الیکشن کمیشن میں اجلاس جاری ہے۔
سرکاری ٹی وی پاکستان ٹیلی ویژن کے مطابق اجلاس میں سیکریٹری الیکشن کمیشن اور چاروں ممبران شریک ہیں۔
الیکشن کمیشن مشاورت کے بعد کچھ دیر بعد نگران وزیراعلی کے نام کا اعلان کرے گا۔
نگران وزیراعلی کے لیے وزیراعلی پنجاب پرویز الہی نے نے احمد نواز سکھیرا اور نوید چیمہ جب کہ اپوزیشن لیڈر نے محسن نقوی اور احد چیمہ کا نام تجویز کیا تھا۔ مجوزہ ناموں میں سے کسی پر اپوزیشن لیڈر اور وزیراعلی کے درمیان اتفاق نہ ہونے کے باعث یہ معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو بھیجا گیا تھا۔
پارلیمانی کمیٹی میں بھی اتفاق رائے نہ ہونے کے سبب یہ معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیج دیا گیا تھا۔
الیکشن کمیشن ان چاروں میں سے کسی ایک کو نگران وزیراعلی مقرر کر دے گا۔
آئین کے آرٹیکل 224 اے کے تحت نگران وزیراعلیٰ کے تقرر کا فیصلہ کرنے کے لیے دو دن کا وقت آج ختم ہو رہا ہے۔
جمعے کو حکومت اور اپوزیشن کی پارلیمانی کیمٹی کے اجلاس کے بعد پی ٹی آئی رہنما راجہ بشارت نے کہا تھا کہ ’فیصلہ یہ ہوا ہے کہ دونوں اطراف کی نام الیکشن کمیشن کے پاس جائیں گے، الیکشن کمیشن چاروں امیدواروں کے کردار کو سامنے رکھ کر بہتر شخص کا نام لائے۔‘
قبل ازیں نگراں وزیراعلیٰ کے تقرر پر حکومت اور اپوزیشن میں ڈیڈ لاک برقرار تھا۔
تحریک انصاف اور پی ڈی ایم کے درمیان نگراں وزیراعلیٰ کے نام پر اتفاق رائے نہیں ہو سکا تھا۔
خیال رہے کہ صوبے میں قبل از وقت الیکشن کرانے کے لیے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پنجاب اسمبلی توڑنے کے لیے اپنی اتحادی جماعت کے وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کو ہدایت کی تھی۔