مالی سال 2024-25ء کا بجٹ 12؍ جون کو پیش کیے جانے کا امکان

مالی سال 2024-25ء کا بجٹ 12؍ جون کو پیش کیے جانے کا امکان

اسلام آباد (مہتاب حیدر) وزیر اعظم کے دورہ چین کی وجہ سے مالی سال 2024-25ء کا بجٹ 12؍ جون کو پیش کرنے کیلئے وفاقی حکومت نے اپنی تیاری مکمل کر لی ہے۔

این ای سی کا اجلاس 9؍ جون کو ہوگا، اقتصادی سروے 11؍ جون کو پیش کیا جا سکتا ہے۔

 سینئر سرکاری ذرائع کے مطابق، وزیراعظم 4 سے 8جون 2024تک چین کا دورہ کرنے والے تھے۔

 قبل ازیں، بجٹ 10جون کو پیش کیے جانے کا امکان تھا۔ 

اب تصدیق ہو گئی ہے کہ بجٹ 10 جون کو پیش نہیں ہو سکتا اور وزیراعظم کے دورہ چین و دیکھتے ہوئے اس کی تاریخ میں 12؍ جون کیلئے توسیع کی گئی ہے۔

Leave a Comment