لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن 11 دہشتگرد ہلاک

(24نیوز)لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 11 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جوانوں نے دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے،آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشتگردوں کے ٹھکانے کا پتا لگایا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ لکی مروت میں آپریشن آئی ای ڈی حملے کے جواب میں کیا گیا، دیگر دہشتگردوں کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز نے ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کا عزم کر رکھا ہے۔

یاد رہے کہ 9 جون کو خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں فورسز کی گاڑی پر خود ساختہ بم حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں پاک فوج کے کیپٹن فراز الیاس سمیت 7 سکیورٹی اہلکار شہید ہوئے تھے۔

گزشتہ روز حملے میں شہید ہونے والے کیپٹن فراز الیاس و دیگر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، بعد ازاں ان کی میتوں کو نواحی گاؤں منتقل کردیا گیا تھا۔
 

Leave a Comment