لاہور: نجی ہاؤسنگ کے 16 سیکیورٹی گارڈز میں کورونا وائرس کی تصدیق | پاکستان

0
25


لاہور میں نجی ہاوسنگ کے 16 سیکیورٹی گارڈز کورونا وائرس سے متاثر—فوٹو فائل

لاہور میں رائیونڈ کے نزدیک نجی ہاؤسنگ کے 16 سیکیورٹی گارڈز میں کوروناوائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔

ذرائع کےمطابق رائیونڈ کےقریب نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں 16 سیکیورٹی گارڈز میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد فارم ہاؤس میں موجود افرادکو کورونا ٹیسٹ کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں رینجرز اور پولیس تعینات کرکے  سوسائٹی کو لاک ڈاون کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

 واضح رہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 1918 ہوگئی ہے اور 15 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔





Source link

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here