Thursday, December 7, 2023
Online Free Business listing Directory to Grow your Sales
HomeLatest Breaking newsلاہور میں دھند کے ڈیرے موٹروے کئی مقامات سے بند

لاہور میں دھند کے ڈیرے موٹروے کئی مقامات سے بند


 (24 نیوز) موٹروے ایم ٹو کو لاہور سے خانقاہ ڈوگرہ تک شدید دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا۔ روڈ یوزرز کو آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس استعمال کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق لاہور ملتان موٹروے ایم تھری کو فیض پور سے درخانہ تک جبکہ لاہور سیالکوٹ موٹروے کو دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا۔

ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کا کہنا ہے کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے، روڈ یوزرز غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔

ترجمان کے مطابق روڈ یوزرز معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں، موٹروے پولیس ہمسفر ایپ سے بھی معلومات لی جاسکتی ہیں۔





Source link

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments