لاہور، پولیس اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 4 دہشتگرد ہلاک

فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہور میں پولیس اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق چاروں دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ملزم فیضان کی نشاندہی پر جنگل سے اسلحہ اور دستی بم برآمد کیے گئے ہیں۔

اسلحہ برآمدگی کے دوران فیضان کے پانچ سے چھ ساتھیوں نے حملہ کیا، فائرنگ سے ملزم فیضان سمیت 4 دہشتگرد ہلاک ہوئے جبکہ حملہ آور فرار ہوگئے۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق دہشت گرد فیضان کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا، ہلاک ہونے والے تین دہشتگردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

Leave a Comment