Saturday, February 24, 2024
Online Free Business listing Directory to Grow your Sales
HomeLatest Breaking news لانگ مارچ کے حوالے سے وفاقی کابینہ کی کمیٹی تشکیل وزیراعظم نے...

 لانگ مارچ کے حوالے سے وفاقی کابینہ کی کمیٹی تشکیل وزیراعظم نے بڑا قدم اٹھا لیا


(24نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے لانگ مارچ کے حوالے سے وفاقی کابینہ کی کمیٹی تشکیل دیدی  جس کی کاپی24 نیوز نے حاصل کر لی۔

وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کی زیر صدارت کمیٹی میں 9 ارکان شامل  کر لئے گئے،کمیٹی لانگ مارچ کے حوالے سے امن و امان قائم رکھنے اور سیاسی بات چیت کیلئے قائم کی گئی ہے ،اگر لانگ مارچ سے متعلق کسی نے بات کرنی ہے تو کمیٹی سے کی جائے گی ۔

کمیٹی میں ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق اور قمر زمان کائرہ بھی شامل،ایم کیو ایم کے خالد مقبول ،اے این پی کے میاں افتخار اور مولانا اسد جبکہ مریم اورنگزیب  کوبھی کمیٹی میں شامل کر لیا گیا۔

 وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مذاکرات کیلئے ہمارے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں،ہم جمہوری لوگ ہیں بات چیت کیلئے تیار ہیں لیکن کسی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے ۔ 





Source link

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments