Saturday, February 24, 2024
Online Free Business listing Directory to Grow your Sales
HomeLatest Breaking newsلانگ مارچ کی تاریخ پھر تبدیل بدھ کی بجائے جمعرات کو شروع...

لانگ مارچ کی تاریخ پھر تبدیل بدھ کی بجائے جمعرات کو شروع ہوگا


(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)نے لانگ مارچ کی تاریخ پھر تبدیل کردی،اب لانگ مارچ بدھ کی بجائے جمعرات کوشروع ہوگا،اس سے قبل لانگ مارچ کی تاریخ دو بارتبدیل کی گئی۔

تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ سیمی فائنل کے باعث لانگ مارچ بدھ کی بجائے جمعرات کو شروع کریں گے،لانگ مارچ جمعرات کو دوپہر دوبجے وزیرآباد سے شروع ہوگا،رہنماو¿ں کی قیادت میں سب راولپنڈی پہنچیں گے وہاں سے عمران خان قیادت کریں گے۔

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ عمران خان پر حملے کی سازش کے پیچھے جو قوتیں ہیں وہ ایکسپوز ہورہی ہیں ،چیئرمین پی ٹی آئی نے جان کی فکر نہیں کی ،ان کاکہناتھا کہ پاکستان کا آئین ہر ایک ادارے کی حدود کو طے کرتاہے۔

پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ خیبرپختونخوا میں جنوبی ضلعوں سے مارچ کی قیادت علی امین گنڈاپور، مالا کنڈ ریجن سے محمود خان اور مراد سعید، پشاورویلی اور ہزارہ ریجن کے مارچ کی قیادت پرویز خٹک کریں گے۔

ان کا مزیدکہناتھا کہ فیصل آباد ڈویژن سے مارچ کا آغاز جمعہ کو ٹوبہ ٹیک سنگھ سے کروں گا، ہفتے کو جھنگ، اتوار فیصل آباد، پیر جڑانوالہ، منگل چنیوٹ اور بدھ سرگودھا

یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ، مونس الٰہی کی نیب طلبی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر





Source link

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments