قومی کرکٹ سکواڈ نے نیوزی لینڈ پہنچ کر قرنطینہ اختیار کر لیا، پہلا کوویڈ 19 ٹیسٹ کب ہو گا؟

0
11


قومی کرکٹ سکواڈ نے نیوزی لینڈ پہنچ کر قرنطینہ اختیار کر لیا، پہلا کوویڈ 19 …

کرائسٹ چرچ (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کیلئے منتخب پاکستان کرکٹ سکواڈ آکلینڈ سے بذریعہ پرواز کرائسٹ چرچ پہنچ گیا اور ہلٹن ہوٹل میں 14 روز تک قرنطینہ اختیار کر لیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں اور سپورٹ سٹاف کو چار مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے اور تمام اراکین کا پہلا کوویڈ 19 ٹیسٹ 25 نومبر کو لیا جائے گا۔ پہلے ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے کی صورت میں قرنطینہ کے ابتدائی تین روز بعد قومی سکواڈ کو بائیو سیکیور ماحول میں ٹریننگ کی اجازت ہو گی۔

 نیوزی لینڈ حکومت کی ہدایات کے مطابق 14 روزہ قرنطینہ میں قومی سکواڈ کے مجموعی طور پر 3 ٹیسٹ کئے جائیں گے اور تینوں ٹیسٹ منفی آنے کے بعد پہلے مرحلے میں 18 دسمبر سے ٹی 20 سیریز شروع ہوگی جبکہ دو ٹیسٹ میچز کا آغاز 26 دسمبر سے ہو گا۔ 

مزید :

کھیل





Source link

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here