Sunday, February 5, 2023
Online Free Business listing Directory to Grow your Sales
HomeLatest Breaking newsقومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاریسکیورٹی صورتحال پر بریفنگ

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاریسکیورٹی صورتحال پر بریفنگ


(24 نیوز)دہشتگردی کی حالیہ لہر اور معیشت کی دگرگوں صورتحال پر قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس جاری ہے۔

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وزیراعظم ہاؤس میں ہو  رہا ہے جس میں مسلح افواج کے سربراہان اور وفاقی وزرا بھی شریک ہیں۔ اجلاس میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر وزیراعظم بھی شریک ہیں۔ 

عسکری حکام کی جانب سے قومی سلامتی کمیٹی کو ملک کی مجموعی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جا رہی ہے جبکہ اجلاس میں دہشتگردی کی ٹالیہ لہر میں شہید ہونے  والوں کے لیے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔ 

ضرور پڑھیں : دہشتگردوں کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ

وزیراعظم شہبازشریف نے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس سے قبل پارٹی رہنماؤں سےغیر رسمی مشاورت کی۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج ہورہا ہے، جس میں دہشتگردی کی حالیہ لہر کے سدباب پرغور ہوگا، عسکری حکام دہشتگردی، افغان بارڈر کی صورتحال پر بریفنگ دیں گے، جب کہ کل کے اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان عملدرآمد پر بریفنگ دی جائے گی۔

سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے قبل وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے پارٹی رہنماؤں سے غیر رسمی مشاورت کی۔مشاورت میں وزیرداخلہ راناثنااللہ، وزیردفاع خواجہ محمدآصف، وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور معاون خصوصی ملک احمد بھی شریک ہیں۔مشاورت میں سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے متعلق غور کیا جارہا ہے، جب کہ ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر بات چیت جاری ہے۔





Source link

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments