قومی اسمبلی میں سیاسی جماعتوں کی پوزیشن کیا ہوگی؟ تفصیل آگئی

قومی اسمبلی میں سیاسی جماعتوں کی پوزیشن کیا ہوگی؟ تفصیل آگئی

سپریم کورٹ آف پاکستان (ایس سی پی) کے فیصلے کے بعد پارلیمان میں سیاسی جماعتوں کی پوزیشن کیا ہوگی؟

حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کی قومی اسمبلی میں کل 108 نشستیں بچیں گی جبکہ پیپلز پارٹی کی نشستوں کی تعداد 68 رہ جائے گی۔

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ف) کی نشستیں 11 سے کم ہو کر 8 رہ جائیں گی۔

ن لیگ، پی پی اور ایم کیو ایم سمیت دیگر جماعتوں پر مشتمل حکمران اتحاد کے ارکان کی تعداد 209ء ہے، جسے قومی اسمبلی سادہ اکثریت حاصل ہے۔

اس وقت سنی اتحاد کونسل یعنی پی ٹی آئی کے ارکان سمیت اپوزیشن کے مجموعی ارکان کی تعداد 97 ہے، مخصوص نشستیں ملنے کے بعد یہ تعداد 120 ہوجائے گی۔

ادھر سندھ اسمبلی میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پ ٹی آئی کو 3 مخصوص نشستیں ملیں گی۔

پی پی اور ایم کیو ایم کو خواتین کی 1-1 جبکہ پی پی کو اقلیت کی ایک نشست مخصوص دی گئی تھی۔

سپریم کورٹ نے آج پشاور ہائی کورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیا اور مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا حکم دیا۔

Leave a Comment