Saturday, March 2, 2024
Online Free Business listing Directory to Grow your Sales
HomeLatest Breaking news قسمت کافیصلہ عوام پرچھوڑتےہیںوعدہ ہےمایوس نہیں کروں گا:بلاول بھٹو

 قسمت کافیصلہ عوام پرچھوڑتےہیںوعدہ ہےمایوس نہیں کروں گا:بلاول بھٹو


(24نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ن لیگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو دوسری یا چوتھی بار منتخب کرنے سے بہتر ہے مجھے موقع دیں،وعدہ ہےمایوس نہیں کروں گا,ہماری حکومت نے بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام شروع کیا، خواتین کو با اختیار بنانے کیلئے کام کیا۔

تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے  بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ الیکشن سے قبل خیبرپختونخوا کا دورہ کررہےہیں، ہمارےکارکنوں نے کنونشن کو تاریخی کنونشن بنادیا، پیپلزپارٹی اور آپ کا رشتہ 3 نسلوں سے ہے,پیپلزپارٹی نے خیبرپختونخوا کو نام اور حقوق دیئے،یہ جماعت غریب اورمتوسط طبقےکی جماعت ہے، ہم ذوالفقاربھٹو اور بی بی شہید کا خواب پورا کریں گے، موجودہ مسائل کا حل پیپلزپارٹی کے منشور میں ہے، ہم عوام کا مستقبل عوام کے حوالے کرنا چاہتے ہیں، عوام مجھے موقع دے،عوام کو مایوس نہیں کروں گا،ملکی ترقی کا مشن ہر صورت جاری رکھیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کسی کو دوسری یا چوتھی بار منتخب کرنے سے بہتر ہے مجھے موقع دیں، ہمیں سوچنا ہو گا کہ کیا ہمیں 70 سالہ بابے کے ہاتھ میں ملک دینا ہے، مہنگائی اورغربت سےعوام تنگ آچکےہیں، ہمیں معلوم ہےکہ ہمیں غریب آدمی کا کیسے خیال رکھنا ہےہمیں معلوم ہےکہ قائد کے نظریے پر چل کر مزدور کو حقوق دیں گے، ہم بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں اضافہ کرنا ہوگا، بے نظیر انکم سپورٹ کارڈ کے ذریعےعوام کی مدد کریں گے، کارڈ سے مدد کی جائے تو دوسرے لوگ فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے، پیپلزپارٹی مزدورکارڈ لے کر آئے گی جس کے ذریعے غریب آدمی کو براہ راست فائدہ پہنچائیں گے۔

بلاول زرداری نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان ترقی کرے اور ماڈرن ریاست بنے، پرانی سیاست اور پرانے سیاستدانوں کو گھر بیٹھانا ہوگا، ہمیں نئی سیاست کے ساتھ نئی قیادت کی ضرورت ہے، آپسی لڑائیاں چلتی رہی تو عوام کے مسائل حل نہیں ہوں گے، لاڈلہ اگر بننا ہے تو صرف عوام کا لاڈلہ بننا ہے، ہمارا چیئرمین پی ٹی آئی سے ایک ہی مسئلہ تھا، عوام کا فیصلہ عوام کا ہی ہونا چاہئے، عوام جس کو بھی چنتے ہیں فیصلہ سر آنکھوں پر رکھنا ہوگا، دوستوں سے کہتا ہوں کہ اپنا منشور لاکرعوام کی سیاست کریں، ہم پرانی سیاست کو دوبارہ سے قبول نہیں کریں گے، اپنی سیاست پر یقین رکھتا ہوں اس لئے کہیں اور نہیں دیکھ رہا، پیپلزپارٹی عوام پر یقین رکھتی ہے، ہم اپنی قسمت کافیصلہ عوام پرچھوڑتےہیں۔

 





Source link

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments