Wednesday, December 6, 2023
Online Free Business listing Directory to Grow your Sales
HomeLatest Breaking newsقائد عوام نے شہادت قبول کی اصولوں پر یوٹرن نہیں لیابلاول بھٹو...

قائد عوام نے شہادت قبول کی اصولوں پر یوٹرن نہیں لیابلاول بھٹو زرداری


(24 نیوز)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ غلط بتایاجاتاہے کہ لیڈر یوٹرن لیتا ہے ،قائد عوام نے شہادت قبول کی اصولوں پر یوٹرن نہیں لیا،بی بی شہید نے بھی مشکلات کے باوجود اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا۔

کراچی پیپلزپارٹی کے 55 ویں یوم تاسیس پر نشترپارک میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ کراچی کے عوام نے دل جیت لیا،کراچی کااگلامیئر پیپلزپارٹی کاجیالاہوگا،ان کاکہناتھا کہ جئے بھٹوکانعرہ لگاتے ہوئے ہم نے 3آمروں کوبھگایاہے، پیپلز پارٹی انتشار کی سیاست کومسترد کرتی ہے،ان کاکہناتھا کہ پیپلزپارٹی چاروں صوبوں کی زنجیر ہے،پیپلزپارٹی نفرت کی بجائے امید کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ شہید بھٹونے پاکستان کواپنے پاو¿ں پر دوبارہ کھڑاکیا،پیپلزپارٹی نے آمریت کامقابلہ کرکے جمہوریت کومضبوط کیا،پیپلزپارٹی نے پاکستان کومتفقہ دستور دیا۔

انہوں نے کہاکہ ملکی مسائل کے حل کیلئے جمہوریت کومضبوط بناناہوگا،قائد عوام نے شہادت قبول کی اصولوں پر یوٹرن نہیں لیا،بی بی شہید نے بھی مشکلات کے باوجود اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا،غلط بتایاجاتاہے کہ لیڈر یوٹرن لیتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان : مدرسے میں بم دھماکا ، بچوں سمیت 16 افراد شہید





Source link

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments