(24 نیوز)گوجرانوالہ کے نگار چوک کے قریب فیکٹری میں فرنس پھٹنےسےدھماکہ، حادثہ میں 7 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، زخمیوں میں سے چار کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے،زخمیوں میں اسحاق ،خان محمد،معظم،عمران،نوید،منشااور عرفان شامل ہیں، فرنس پھٹنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ۔