فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی، مالدیپ نے اسرائیلی سیاحوں پر پابندی لگادی

مالدیپ نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے اسرائیلی سیاحوں پر پابندی لگا دی۔ 

دارالحکومت مالے سے صدارتی دفتر کے مطابق اسرائیلی پاسپورٹ رکھنے والوں کے ملک میں داخلے پر پابندی لگا رہے ہیں۔ 

مالدیپ کی کابینہ نے اسرائیلی شہریوں سے متعلق قوانین میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے جبکہ فلسطینیوں کےلیے امدادی مہم کے سلسلے میں خصوصی ایلچی کو تعینات کیا جائے گا۔ 

واضح رہے کہ مالدیپ میں صرف گذشتہ سال 11 ہزار اسرائیلی سیاح آئے تھے۔

Leave a Comment