فضل الرحمان کے بھائی ضیا الرحمان نیب خیبرپختونخوا میں پیش ہوگئے، کتنی دیر پوچھ گچھ چلتی رہی؟

0
16


فضل الرحمان کے بھائی ضیا الرحمان نیب خیبرپختونخوا میں پیش ہوگئے، کتنی دیر …

فضل الرحمان کے بھائی ضیا الرحمان نیب خیبرپختونخوا میں پیش ہوگئے، کتنی دیر پوچھ گچھ چلتی رہی؟

  

 پشاور (آئی این پی ) نیب خیبر پختونخوا نے مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیا الرحمان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں، غیر قانونی بھرتیوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا، نیب آفس میں ضیا الرحمان سے ڈیڑھ گھنٹے پوچھ گچھ کی گئی۔ 

 جمعیت علمائے اسلام(جے یوآئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاالرحمان طلب کرنے پر نیب کے آفس میں پیش ہوئے، مولانا فضل الرحمان کے بھائی اور سابق کمشنر افغان مہاجرین ضیا الرحمان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں، غیر قانونی بھرتیوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی تحقیقات کر رہا ہے۔ میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں ضیاالرحمان کا کہنا تھا کہ جو سوالات کئے اس کے جوابات دے دیئے، تمام ثبوت اور دستاویزات پیش کر دیئے۔

مزید :

علاقائیخیبرپختون خواہپشاور





Source link

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here