فضل الرحمان سے اسمبلیاں تحلیل کرنے یا استعفوں پر کوئی بات نہیں ہوئی، بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر ۔ فوٹو فائل
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر ۔ فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بیان کی تردید کردی۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ تحریک انصاف نے مولانا فضل الرحمان سے اسمبلیاں تحلیل کرنے یا استعفوں پر کوئی بات نہیں کی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے اسمبلی تحلیل کرنے یا استعفوں پر کوئی مشاورت ہوئی نہ ایسا کوئی فیصلہ ہوا۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے اسمبلیوں سے نکلنے سے متعلق کوئی بات نہیں کی۔

واضح رہے کہ سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران دعویٰ کیا تھا کہ پی ٹی آئی نے کے پی اسمبلی توڑنے اور قومی و صوبائی اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کی یقین دہانی کروادی ہے۔

Leave a Comment