فردوس جمال کی نظر میں انڈسٹری کی سب سے خوبصورت اداکارہ کون ہیں؟

اداکار فردوس جمال ـــ فائل فوٹو
اداکار فردوس جمال ـــ فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار فردوس جمال نے اپنی پسندیدہ اداکاراؤں کے بارے میں بتا دیا۔

فردوس جمال نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے کینسر جیسی جان لیوا بیماری، اپنے کیریئر، ذاتی زندگی اور دیگر موضوعات پر دلچسپپ گفتگو کی۔

انہوں نے شو کے دوران اس بارے میں بھی بات کی کہ پچھلی کئی دہائیوں میں جتنی بھی اداکاراؤں کے ساتھ اُنہوں نے کام کیا ان تمام اداکاراؤں میں سب سے خوبصورت اداکارہ کون ہیں۔

فردوس جمال نے کہا کہ میرے خیال میں ابھی تک ہماری انڈسٹری میں سب سے خوبصورت اور دلکش چہرہ زیبا جی کا تھا اور بہترین اداکارہ شمیم ​​آرا تھیں۔

یاد رہے کہ فردوس جمال گزشتہ کچھ عرصے سے کینسر جیسی جان لیوا بیماری میں مبتلا ہونے کی وجہ سے اسکرین پر نظر نہیں آ رہے تھے۔

Leave a Comment