لاہور ہائی کورٹ نے فرحت شہزادی عرف فرح گوگی کے شوہر احسن جمیل گجر کی ہاؤسنگ سوسائٹی میں توڑ پھوڑ کے معاملے پر فریقین سےجواب طلب کر لیا۔
عدالتِ عالیہ میں فرحت شہزادی کے شوہر کی جانب سے جی ڈی اے سمیت دیگر کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست دائر کی گئی ہے۔
لاہور ہائی کورٹ نے درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کر لیا۔
درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سیاسی بنیادوں پر احسن جمیل گجر کی ہاؤسنگ سوسائٹی میں کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ گوجرانوالہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ہاؤسنگ سوسائٹی میں توڑ پھوڑ کی گئی۔
درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ عدالتی حکمِ امتناع کے باوجود کارروائیاں غیر قانونی ہیں۔
درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ کارروائی کے ذمے دار افسروں کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کی جائے۔