Sunday, March 3, 2024
Online Free Business listing Directory to Grow your Sales
HomeLatest Breaking newsفائنل کے لیے جنگ پاکستان اور نیوزی لینڈ کا فیصلہ کن معرکہ...

فائنل کے لیے جنگ پاکستان اور نیوزی لینڈ کا فیصلہ کن معرکہ آج ہوگا


(ویب ڈیسک) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں سڈنی کے میدان میں مدمقابل ہوں گی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اب تک پاکستان اور نیوزی لینڈ 6 مرتبہ مد مقابل آئے، 4 مقابلوں میں پاکستان جیتا جبکہ 2 میں نیوزی لینڈ نے میدان مارا۔

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کا کہنا ہے کہ سیمی فائنل میں پاکستان فیورٹ ہے یا نیوزی لینڈ ؟ یہ کہنا ہے مشکل ہے، پاکستان کی کیویز کے خلاف کامیابیاں ماضی کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سڈنی میں کیوی کھلاڑی کنڈیشن سے ہم آہنگ ہیں اچھا میچ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے: متنازع ایمپائر ماریس ایرسمس پاکستان کے سیمی فائنل کو سپروائز کریں گے

دوسری جانب نیوزی لینڈ سے سیمی فائنل سے قبل گزشتہ روز قومی ٹیم نے پریکٹس کے بجائے آرام کو ترجیح دی البتہ پاکستانی ٹیم کے کپتان بابراعظم اکیلے گھنٹوں بیٹنگ پریکٹس کرتے رہے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیمی فائنل پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔





Source link

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments