حماس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ غزہ جنگ کا مکمل خاتمہ معاہدے میں شامل نہ ہوا تو اتفاق نہیں کریں گے۔
حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو غزہ جنگ بندی معاہدے کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔
حماس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نیتن یاہو کے لیے رفح پر حملہ کرنا شاید غزہ کی جنگ جیت لینے جیسا ہے جو نہیں ہو سکتا۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج اور خفیہ سروس نے حملہ کر کے اسلامی جہاد کے اہم کمانڈر کو شہید کر دیا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسلامی جہاد کے کمانڈر امام ظریف کو جنوبی غزہ میں شہید کیا گیا۔