عوام کو ایک اورجھٹکا بجلی 3 روپے 33 پیسے فی یونٹ مہنگی

 (24 نیوز)جائیں تو جائیں کہاں؟،حکومت نے ایک بار پھر مہنگائی کے ستائے عوام پر بجلی بم گراتے ہوئے قیمتوں میں 3 روپے33 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا۔

نیپرا ذرائع کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رواں ماہ کے بلوں پر ہو گا، صارفین سے 3 روپے 33 پیسے فی یونٹ اضافہ ایک ماہ میں وصول کیا جائے گا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہو گا،نیپرا  نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

 یہ بھی پڑھیں: سولر سسٹم پر ٹیکس لگے گا یا نہیں؟،وزیر  خزانہ نے دو ٹوک بیان جاری کر دیا

Leave a Comment