عمر ایوب نے ایف آئی اے سے حمود الرحمٰن کمیشن رپورٹ کی نقل مانگ لی

عمر ایوب نے ایف آئی اے سے حمود الرحمٰن کمیشن رپورٹ کی نقل مانگ لی

راولپنڈی(جنگ نیوز) پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی کے متنازع ویڈیو پوسٹ کے معاملے پر نوٹس کا جواب دیتے ہوئے ایف آئی اے سے حمودالرحمٰن کمیشن رپورٹ کی نقل مانگ لی۔ 

عمر ایوب خان نے ایف آئی اے کو نوٹس کا تحریری جواب بھجوادیا جس میں کہا گیا ہےکہ ایف آئی اے نے ہتک آمیز نوٹس بھجوایا جس میں مبہم، مشکوک اور غیرقانونی سوالات پوچھے گئے، نوٹس سقوطِ ڈھاکا سےجڑے واقعات سے متعلق ہےجس پرحکومتِ نے کمیشن قائم کیا، کمیشن نے 1972 میں عبوری 1974 میں مکمل رپورٹ جمع کرائی۔

 تحریری جواب میں لکھا گیا ہے کہ حمودالرحمٰن کمیشن رپورٹ کو نہ مسترد کیا گیا اور نہ ہی مندرجات کی تردید کی گئی، کمیشن نے جنرل یحییٰ خان اور جنرل امیرعبداللہ نیازی کے بیانات قلمبند کیے۔

Leave a Comment